پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں پہلی خاتون کی گرفتاری

پشاور(آئی این پی)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جیل بھرو تحریک میں پہلی خاتون نے گرفتاری دی۔تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز اور ایک خاتون کارکن نے گرفتاری دی۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، پی ٹی آئی کارکنوں کو قیدیوں کی وین میں ڈالا تو وین کا ٹائر پنکچر کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹائر پنکچر کرکے پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما وین سے واپس نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں