وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کر لیا، ایجنڈا سامنے آ گیا

اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی، نیشنل ایکشن پلان پر جاری پیش رفت پر بریفنگ ، ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس(آج ) جمعہ کی سہ پہر وزیر اعظم ہائوس میں ہوگا، اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر جاری پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close