پی ٹی آئی رہنما کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عبادفاروق کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے کہاکہ عباد فاروق نے ساتھیوں سے ملکر پولیس کی گاڑی پر ڈنڈوں سے حملہ کیا ،ملزم عباد فاروق کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے ۔عدالت نے عباد فاروق کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close