ایک ہی رات میں کسی کو ماں یاد آنے لگی ہے اور کسی کو باپ، مریم نواز کا پی ٹی آئی رہنمائوں پر طنز

سرگودھا(پی این آئی) مسلم لیگ ن نے کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنیوالوں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے ، ایک ہی رات میں کسی کو ماں یاد آنے لگی ہے اور کسی کو باپ۔

سرگودھا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہنا تھا کہ جیلیں بھرنے کی باتیں کرنے والے آج رہائی کے لیے دہائیاں دے رہے ہیں ، جیل کی تکلیفیں برداشت کرنا صرف ن لیگ والوں کا کام ہے ، یہ آپ کے بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیاکی پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس میں کارکن آگے اور پولیس پیچھے ہے، لاہور کی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی ہے، صرف60 سے 70 لوگوں نے گرفتاری دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close