لاہور(پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی بھی رکن اسمبلی کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں ہے ، یہ کام صرف عدالت کرسکتی ہے ۔رکن پنجاب اسمبلی طارق محمود کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کو نااہل قراردے کر اختیارات سے تجاوز کیا ہے،آئین کے آرٹیکل 62ایف ون اور63 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن صرف رکنیت معطل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاغذات نامزدگی میں درست تفصیلات جمع نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن رکنیت معطل کرے گا جوکہ تفصیلات جمع کروانے پر بحال کرنا ہوگی، سیکشن 137کے سب سیکشن 4کے تحت تفصیلات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف فوجداری مقدمہ بنتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں