غریب کارکن بے یارو مدد گار، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) عمران خان کی طرف سےاعلان کردہ جیل بھرو تحریک میں لاہور سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی جانب سے والدکو عدالت میں پیش کرانے کے لیے درخواست دائر کر گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے،

شاہ محمود کو کل حراست میں لیا گیا لیکن نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کہاں ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، اعظم سواتی کے علاوہ ڈاکٹر مراد راس، جان مدنی، اعطم نیازی اور احسان ڈوگر کی بازیابی کے لیے بھی درخواستیں دائر کرائی گئی ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری نے دائر کی ہے، درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائدین کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے، شہرت اور ذات کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹے کیس بنائے جا سکتے ہیں، رہنماؤں اور ورکرز کو حراست میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، رہنماؤں کو بازیاب کرکے پولیس کو غیرقانونی اقدام سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close