پشاور، قومی پرچم جلانے والے شخص کو کتنی سزا سنا دی گئی؟

پشاور (پی این آئی) قومی پرچم جلانے کے الزام میں نامزد ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے مجموعی طور پر 26 ماہ قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی ہے۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن جج پشاور کی عدالت میں ملزم جنید احمد کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے کرک میں قومی پرچم نذر آتش کیا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر سزا 26ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close