بارکھان سے بڑی خبر آ گئی، گراں ناز زندہ ہے، بیٹوں اور بیٹی سمیت بازیاب کرا لی گئی،

بارکھان (پی این آئی) بلوچستان میں لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بارکھان واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مغوی خاتون گراں ناز اور اس کا خاندان زندہ ہے۔ گراں ناز کو اس کے 4 بیٹوں اور ایک بیٹی سمیت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ کنویں سے ملنے والی لاش گراں ناز کی نہیں ہے بلکہ وہ ایک 17 سالہ لڑکی کی ہے جسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کے چہرے پر تیزاب پھینک کر مسخ کیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق گراں ناز کا خاندان جس میں اس کی بیٹی فرزانہ، عبدالمجید، عبدالغفار، عمران اور عبدالستار بازیاب ہوئے ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ خان محمد مری کے خاندان کی بازیابی کے لیے 3 اضلاع میں کارروائی کی گئی، مغویوں کو تین سے چار مقامات پر رکھا گیا تھا۔ گراں ناز کے مغوی دو لڑکوں کی پنجاب منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بازیابی کے آپریشن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ دنوں بارکھان کے کنویں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ کنویں سے ملنے والی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کا کہنا تھا کہ کنویں سے ملنے والی لاشں گران ناز کی نہیں ہے بلکہ مقتولہ کی عمر 17 سے 18 سال ہے،

جسے زیادتی اور تشدد کے بعد سر پر تین گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور شناخت چھپانے کے لیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close