وزیر اعظم شہباز شریف سیاسی صورتحال سے پریشان، اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام (پی این آئی) ملک کی سیاسی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے جس کے باعث حکومت شدید دباؤ میں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ پریشان کن سیاسی صورتِ حال پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کچھ دیر بعد اسلام آباد میں ہو گا۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر غور اور مشاورت ہو گی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں اہم معاملہ سپریم کورٹ کی طرف سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن کی تاریخ کا از خود نوٹس ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے از خود نوٹس سے متعلق غور بھی ہو گا۔ اجلاس میں سینئر پارٹی رہنما و اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کی صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہو گی جو سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے مختلف پہلوؤں اور اس کے ممکنہ اثرات اور نتائج پر بریفنگ دے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close