اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی سطح پر وسائل کی بچت کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سرکاری ملازمین کو ایک سے زائد پلاٹ الاٹ نہیں کیا جائے گا،ایکڑوں پر محیط سرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری گھروں کی نیلامی اور افسران کیلئے نئے گھروں کی تعمیر کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جو انگریز دور کی عمارتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی،
تمام سرکاری تقریبات میںون ڈش کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے، سرکاری مہمانوں کو صرف چائے اور بسکٹ پیش کئے جائیں گے، یہ پابندی غیر ملکی مہمانوں کیلئے نہیں ہو گی، انکے بارے احتیاط اور کفایت شعاری سے کام لیا جائے گا، کسی بھی قسم کا شاہانہ انتظام سے گریز ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں