کراچی کی کن عمارتوں اور تنصیبات پر حملے کا خدشہ؟

کراچی(آئی این پی)کراچی واٹر بورڈ ہیڈ آفس اور تنصیبات پر حملے کے خدشہ کے بعد سیکیورٹی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لکھے گئے خط میں ایم ڈی واٹربورڈ صلاح الدین کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ اپنے تحت بھی سیکیورٹی نظام بہتر بن ارہا ہے، سخت چیکنگ اور ڈیٹا انٹری کے بعد ہی لوگ اندر آسکیں گے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز و دیگر سیکیورٹی ادارے ہمیں مزید تحفظ دیں۔

صلاح الدین کے مطابق واٹر بورڈ آفس کو تھریٹ ہیں، اس سلسلے میں مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ واٹربورڈ اپنے تحت بھی عمارت کو محفوظ بنا رہا ہے۔ لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمے ادارے میں نجی اسلحہ بردار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہیڈ آفس اور دیگر دفاتر میں 72 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، جب کہ ہیڈ آفس میں داخلے کیلئے واحد مرکزی دروازہ مختص کیا گیا ہے۔ خدشات کے باعث کیمروں کی تنصیب بھی کی جارہی ہے۔ واٹر بورڈ کالونیوں کی ٹوٹی دیواروں کی بھی تعمیرشروع کر دی گئی ہے۔ ہر ممکنہ عقبی راستے کو بند کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں