نیا چئیرمین نیب کون ہوگا؟ 2اہم ناموں پر غور شروع

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کے لیے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذاتی وجوہ پر آفتاب سلطان کے چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد حکومت نئے چیئرمین کے لیے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت کے زیر غور ناموں میں سابق بیوروکریٹس عرفان الہٰی اور اعظم سلیمان کے نام شامل ہیں، جن پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی۔عرفان الہٰی سابق وفاقی سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی سمیت کئی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں، جب کہ اعظم سلیمان سابق چیف سیکریٹری، سابق سیکریٹری داخلہ سمیت اہم عہدوں پر فائض رہے ہیں۔اعظم سلیمان اس وقت صوبائی محتسب پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے مشورہ کر کے نام فائنل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close