جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی کے کتنے لوگوں کو گرفتار کیا؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)جیل بھرو تحریک۔۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کے 500 لوگوں کی گرفتاری کا بندوبست کیا تھا لیکن 80 کے قریب لوگ ہی پولیس کی گاڑیوں میں بیٹھے اور باقی چلے گئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن معصوم ہیں ان کی برین واشنگ کی گئی ہے ، یہ لوگ صحیح اور غلط میں تفریق نہیں کرسکتے، میں ان لوگوں کے خلاف کارروائی کے حق میں نہیں ہوں۔ عمران خان نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں تبدل کردیا ہے، ہم عمران خان کو اپنا سیاسی حریف سمجھتے ہیں دشمن نہیں لیکن اگر عمران خان ہمیں دشمن سمجھتا ہے تو پھر وہ ہمارا دشمن ہی ہے، وزیر اعظم کی جانب سے انتخابات کا اعلان کردیا جاتا لیکن صرف عمران خان کی ضد کی وجہ سے اعلان نہیں کیا گیا ، عمران خان حکومت اور اداروں کو ڈرا دھمکا کر انتخابات کی تاریخ نہیں لے سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close