جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی کے کتنے رہنما اور کارکنان گرفتار ہوچکے ہیں؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں لاہور سے 216کارکنوں نے گرفتاردی جس میں مرکزی رہنما بھی شامل ہیں۔ علی نواز اعوان کاکہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی ، سینیٹر ولید اقبال ، اسد عمر، اعظم سواتی سمیت تحریک انصاف کے 216کارکنوں نے گرفتاری دے دی ہے۔

جیل بھرو تحریک میں 81 لوگوں نے پولیس کو گرفتاری دی ، پولیس نے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی گنتی مکمل کر کے رپورٹ پنجاب حکومت کو بجھوا دی ہے، گرفتار کارکنوں اور قائدین کو فی الحال کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔ ادھر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد حماد اظہر کی قیادت میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچ گئی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی کوٹ لکھپت جیل کے دروازے پر موجود ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close