یوکرینی صدر نے پاکستان سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مسودے پر حمایت کی جائے ۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے صدر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا گیا ، اس موقع پر دونوں صدور کے مابین روس یوکرین جنگ کے باعث ترقی پذیر ممالک کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ اقتصادی و سیاسی امور بھی زیر غور آئے۔

دونوں سربراہان مملکت نے اقتصادی وتجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر ضرور دیا ۔ صدر زیلنسکی نے عارف علوی سے گفتگو کے دوران10 نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مسودے پر حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں