دفعہ 144کی خلاف ورزی، پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (پی این آئی ) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں اور پی ایس ایل 8 میچز کے انعقاد کے پیش نظر شہر کے تین علاقوں میں ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے، بتایا گیا ہے کہ جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ان میں مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور سول سیکرٹریٹ کے علاقے شامل ہیں۔

جہاں 3 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آج پی ٹی آئی نے لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جس کے پیش نظر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے گرفتاری دی،پی ٹی آئی رہنما زبردستی پولیس وین میں بیٹھ گئے جبکہ کارکنان قیدیوں کی وین پر چڑھ گئے۔اگرچہ پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری اپنی مرضی سے نہیں کی تاہم پولیس پی ٹی آئی قیادت کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرنے پر غور کر رہی ہے۔مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس اپنی مرضی سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتاری کرے گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود ریلی نکالنے پر مظاہرین کو گرفتار کی جائے گا۔ دوسری جانب ن لیگ نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کو ملک کیخلاف سازش قرار دے د یا، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ملک کیخلاف سازش کی تحریک ہے،جیل بھرو کے نام سے جیل بچو تحریک چلائی جا رہی ہے۔یہ کون سی تحریک ہے جس کا لیڈر پلستر باندھ کر زمان پارک میں بیٹھا ہوا ہے؟جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان سے ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا اور ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا،جب بھی حالات بہتر ہوتے ہیں تو ایک نئے تماشے کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانے کا چور ہے،تمام ریاستی طاقتیں استعمال کر کے اپنی جیبیں بھریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close