جیل بھرو تحریک، گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی کا پہلا اہم بیان آگیا

لاہور (پی این آئی ) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کی قیادت کرتے ہوئے پہلی گرفتاری دینا باعث فخر ہے،امپورٹڈ حکومت کی لاقانیت کے خاتمے تک تحریک جاری رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کی قیادت کرتے ہوئے وعدے کے مطابق پہلی گرفتاری دینا باعثِ فخر ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ تحریک تب تک جاری رہے گی،جب تک امپورٹڈ حکومت ملک میں جاری لا قانونیت ختم نہیں کردیتی،حکومت عوامی عدالت میں گزشتہ دس ماہ کی تباہ کاریوں کا حساب دینے سے گریزاں ہے۔یاد رہے کہ وائس چئیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرتے ہوئے گرفتاری دے دی ہے۔شاہ محمود قریشی زبردستی قیدیوں کی وین میں بیٹھ گئے۔اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ ، زبیر نیازی سمیت کئی سینئر پارٹی رہنماؤں نے گرفتاری دی۔ جبکہ گرفتاری سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں گرفتاری میں دوں گا،عمران خان نے کہا مجھے آپ کی ضرورت ہے،گرفتاری نہ دیں۔پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کیخلاف من گھڑت پرچے درج کیے گئے،ہم بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔وائس چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ صدر مملکت نے آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ دی،ایون میں صدر مملکت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔

صدر مملکت نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی،اسمبلی تحلیل کے 90 روز بعد الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سپریم کمانڈر کیخلاف قراردادیں جمع کرائیں،کوئی ادارہ اپنا کردار ادا نہیں کر رہا تھا تو صدر نے انہیں آگاہ کیا،آج پُر امن طریقے سے گرفتاری کے لیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close