عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پلان بی تیار ،کہاں سے گرفتاری کامنصوبہ ہے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے متعلق سینئر صحافی مخدوم شہاب الدین نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔ سینئر صحافی نے یوٹیوب پر جاری وی لاگ میں کہا ہے کہ اب یہی لگ رہا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد بلوا کر گرفتار کر لیا جائے گا ، عمران خان کی گرفتاری کا پلان نمبر 2 یا پھر اسے اگر پلان بی کہا جائے تو یہ کہنا بھی غلط نہیں ہو گا یہ پلان تیار کر لیا گیا ہے کیونکہ عمران خان کو اس وقت اسلام آباد سے بڑا دھچکا مل چکا ہے

اب ان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی مجبوری بن چکی ہے ۔ منصوبے کے مطابق انہیں اسلام آباد بلوایا جائے گا، یہ خیال کیا جارہا ہے کہ کہ زمان پاک سے لاہور ہائی کورٹ تک سفر چھوٹا سا تھا اس لیے پورا لاہور امڈ آیا تھا اب اسی سفر کو لمبا کر لیا گیا ، اب یہی لگ رہا ہے کہ اس منصوبے کے تحت انہیں اسلام آباد بلا کر گرفتار کر لیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ کے

روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری کے لئے اپیل پر سماعت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close