جیل بھرو تحریک، شاہ محمودسمیت کتنے سینئر رہنما آج لاہور میں 200 کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی، جس کے پہلے مرحلے میں چار سینئر رہنما اور دو سو کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی، جہاں شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں اور دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال، مراد راس کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close