وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، عمران خان کے چاہنے والوں کیلئے انتہائی بری خبر

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پیدل چل کر عدالت میں پیش ہونے کے باعث زخمی ٹانگ میں دوبارہ شدید درد شروع ہوگئی ۔ روزنامہ جنگ میں نسیم قریشی کی شائع خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شدید تکلیف کے باوجود پیدل ہائیکورٹ کی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔ عمران خان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ عدالت کے احترام میں انہیں ویل چیئر کے بغیر چلنا پڑا جس سے ان کی

فریکچر والی ٹانگ پر وزن پڑنے سے انہیں دوبارہ درد شروع ہوگئی ۔ عمران خان کی ٹانگ کا طبی معائنہ 28 فروری کو ہونا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے فیصلہ کرنا تھا کہ عمران خان نے ابھی پیدل چلنا ہے یا نہیں ٹانگ پر پورا وزن ڈالنا ہے یا نہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان انتہائی تکلیف محسوس کر رہے ہیں عمران خان کو درد کنٹرول کرنے والی ادویات دی گئیں اور ہو سکتا ہے عمران خان کی ٹانگ کا طبی معائنہ 28فروری کی بجائے آج کرایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close