پرویز الہٰی کی پی ٹی آئی شمولیت، شاہ محمود قریشی کی پریشانی، اب عمران خان کا نائب کون ہو گا؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔۔۔ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت میں وائس چیئرمین کے طور پر عمران خان کے بعد آتے ہیں۔۔۔ لیکن اب چوہدری پرویز الہٰی کے لیے صدر کا نیا عہدہ تخلیق لیے جانے کے بعد یہ معاملہ مشکوک ہے کہ عمران خان کا اصلی نائب کون ہو گا؟

اور پارٹی اجلاس میں عمران خان کے دائیں جانب کون بیٹھے گا؟ یہی وجہ ہےکہ شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی کو پارٹی صدر کا عہدہ ملنے سے متعلق میڈیا کےسوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔۔۔ تاہم لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےچوہدری پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی میں ویلکم کیا ۔۔۔شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ وہ کل پہلے مرحلے میں 200 کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close