پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔شہباز گل نے بلوچستان کے علاقے تھانہ پسنی میں درج ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں مقف اختیار کیا کہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں بے بنیاد الزامات کے تحت میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عدالت نے شہباز گل کی 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 6 مارچ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close