پی ٹی آئی کارکنوں کے مبینہ تشدد کا شکار کانسٹیبل نے درخواست جمع کرا دی، کیا مؤقف اختیار کیا؟

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر کارکنوں کے مبینہ تشدد کا شکار ہونے والے پولیس کانسٹیبل نے درخواست جمع کرادی۔پولیس کے مطابق فلائنگ اسکواڈ کے کانسٹیبل جہانزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مبینہ تشدد کا شکار ہونے کی تھانہ ریس کورس میں درخواست جمع کرادی ۔

درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قافلہ مال روڈ سے گزر رہا تھا، محکمانہ کارڈ دیکھ کر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مجھ پر دھاوا بول دیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پستول بھی چھین لیا۔واضح رہے کہ عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے خود عدالت میں پیش ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے آرڈر جاری کر دیے، بینچ نے 3 مارچ تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close