عثمان بزدار کی نیب میں آج پیشی، کیا بزدار کی گرفتاری ہو سکتی ہے؟

لاہو ر(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو آج (بدھ ) 22فروری کو پراپرٹی، انکم اور اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو نیب لاہور میں آج بروز بدھ صبح 11 بجے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب عثمان بزدار کو اس سے قبل 16فروری کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔واضح رہے کہ عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ سے اپنی عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close