اسلام آباد(پی این آئی)وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز نے اجازت دے دی ہے، اگر وہ اس وقت پاکستان آتے ہیں تو ن لیگ کو فائدہ ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو نواز شریف کی ضرورت ہے، اگلا الیکشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مل کر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سمیت کسی سیاست دان کو جیل بھیجنے اور نااہل کروانے کے خواہش مند نہیں ، عمران دور کا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیا گیا معاہدہ سامنے آنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں