قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟ پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کرلیا ہے۔ لاہور میں عمران خان کی زیر صدرات پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کے بعد شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ تحریک انصاف چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے ہونے والی مشاورت میں تحریک انصاف شامل ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق ہونیوالی مشاورت میں تحریک انصاف کو شامل نہ کیا گیا تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close