لاہور (پی این آئی ) رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا خوفناک طوفان، دالوں، چینی، گھی، کھجوروں سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 25 سے 450 روپے تک اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ مبارک کی آمد میں ایک ماہ باقی رہ جانے پر ملک میں مہنگائی کا طوفان مزید خوفناک شکل اختیار کر گیا۔
2 ماہ قبل ڈھائی سو روپے میں بکنے والی دال ماش ہول سیل مارکیٹ میں 400 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جب کہ دال مونگ کی قیمت 200 سے بڑھ کر ڈھائی سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔دال چنا 180 روپے سے بڑھ کر 230 روپے کردی گئی جب کہ سفید چنے کو بھی پر لگ گئے، جس کے نتیجے میں قیمت 250 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق لال لوبیا 300 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔علاوہ ازیں چینی بھی 70 روپے کلو فی کے بجائے 95 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جب کہ اچھا گھی 520 روپے کلو سے بڑھ کر 650 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔رمضان المبارک سے قبل مشروبات کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایرانی کھجور 350 روپے سے بڑھ کر 650 روپے ہوگئی اور پاکستانی کھجور 300 روپے سے بڑھ کر 750 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔
جس کے بعد چکن فی کلو 750 روپے تک پہنچ گیا جب کہ زندہ مرغی کی قیمت عام مارکیٹ میں 450 سے تجاوز کرگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں