پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے نگران وزیر محنت، ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول حاجی منظور خان آفریدی نے لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن مفت کرنے کا عندیہ دے دیا۔
حاجی منظور آفریدی نے کہا ہے کہ جلد ایک ادارہ جاتی اجلاس بلایا جائے گا جس میں 3ہزار سی سی یا اس سے بڑے انجن کی حامل لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن مفت کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔حاجی منظور آفریدی نے یہ بات کارڈیلرز ایسوسی ایشن پشاور اور کمیونل سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ”مستقبل میں جو اصلاحات ہم کرنے جا رہے ہیں، ان سے صوبے کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا اور صوبائی حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں