لاہور(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کل ہی گرفتاری دینا چاہتے ہیں لیکن پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک پلان کے تحت تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کل ہزاروں کارکن خود کو پولیس کے حوالے کریں گے۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آج تک کسی جماعت نے اس طرح کی تحریک نہیں چلائی، ملک میں ہونے والی قانون شکنی اور بدترین مہنگائی کے بعد ہمارے پاس گرفتاریاں دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 90 روز میں انتخابات کروانے کا بیان خوش آئندہ ہے، صدر مملکت انتخابات کی تاریخ دے چکے ہیں، آئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت اس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جاسکتا ۔ عمران خان اگلے ہفتے سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کردیں گے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ کل لاہورمیں عمران خان کا جس طرح کا استقبال ہوا ہے اس سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں