لاہور ( پی این آئی) لاہور میں لاکھوں روپے بینک میں جمع کرانے جانے والی نجی کمپنی کی وین کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں بینک آنے یا جانے والوں سے لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا، منگل کی صبح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے بینک جانے والی نجی کمپنی کی وین کو لوٹ لیا۔ڈکیتی کی واردات ملت نگر میں ہوئی، جہاں 4ڈاکو پہلے ہی گھات لگائے موجود تھے۔ ڈاکو وین لوٹ کر آسانی فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات مکمل منصوبہ بندی دے کی گئی ہے، ڈاکوئوں نے نجی کمپنی کے ملازمین کی ریکی کی اور پھر واردات کی۔جائے وقوعہ کے اطراف کے علاقوں میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ، اس کے علاوہ کمپنی کے ملازمین نے سے بیانات لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں