محمد عامر نے شاہد آفریدی کا مشورہ نظر انداز کر دیا ،ایک بار پھر نامناسب اشارہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر لالا کا دیا گیا مشور نظر انداز ، پھر نامناسب اشارے کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کےمابین ہونیوالے میچ میں محمد عامر نے پھر فحش اشارہ کر دیا ۔ فاسٹ بولر محمد عامرنے صرف دو اوور پھینکے اور 12 رنز دیے، جبکہ شائی ہوپ کی واحد وکٹ حاصل کی۔تاہم شائی ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد عامر کو وکٹ کا جشن مناتے ہوئے

نازیبا اشارہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔خیال ہے کہ پی ایس ایل 8 سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ میرے لیے بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانا یکساں ہے، محمد عامر نے کہا تھا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، میرے لیے بابر بھی ویسا ہی ہے جیسے ٹیل اینڈر کھیل رہا ہو، میرا کام ہے ٹیم کو وکٹیں لے کر دینا۔اس کے بعد پشاور زلمی سے میچ کے چھٹے اوور میں بابر اعظم نے باؤنڈریز لگانے کے بعد ایک گیند بولر عامر کی جانب کھیلی تو محمد عامر نے گیند واپس

ان کی طرف غصے سے پھینکی۔اس عمل کے بعد محمد عامر شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ محمد عامر وضاحتیں دے رہے ہیں کہ اس میں کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا، میچ کی گرماگرمی میں ایسا ہو گیا، میں اس وقت دباؤ میں تھا بہرحال یہی لیگ کی خوبصورتی ہے جو آپ کو بہتر ہونے میں مدد دیتی ہے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز سے میچ سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا ، محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ ملتان سلطانز سے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔محمد عامر اپنی ٹیم کراچی کنگز کے ہمراہ ملتان کا سفر بھی نہیں کریں گے اور ان کا ری ہیب کراچی میں ہی جاری رہے گا۔کراچی کنگز انتظامیہ اتوار کے میچ میں محمد عامر کی دستیابی کے لیے پرامید ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں