مجھے کہا گیا کہ فلاں کو پکڑ لو، فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، اپنے کام میں مداخلت برداشت نہیں کرتا، مستعفی چیئرمین نیب کا دبنگ مؤقف آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مستعفی ہونے والے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ میں اپنے کام میں مداخلت برداشت نہیں کرتا۔ نیب ہیڈ کوارٹر میں اپنے الوداعی خطاب میں آفتاب سلطان نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں شخص کو پکڑ لو، اس کے پاس ایک پلاٹ ہے، اپنی اربوں روپے کی پراپرٹی اور ایک پلاٹ والے کو پکڑ لوں؟ آفتاب سلطان نے کہا کہ نیب افسران سے کہتا ہوں کہ آئین کو مانیں اور اداروں کی بات نہ سنیں، نہ کچھ لے کر آیا تھا اور نہ ہی کچھ لے کر جا رہا ہوں۔

مستعفی ہونے والے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں، ایک فیصد میں مسئلہ ہے، نیب افسران غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات نہ مانیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close