لاہور (پی این آئی) نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں سابق وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو 22 فروری کو پراپرٹی، انکم اور اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدار کو نیب لاہور میں کل صبح 11 بجے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اس سے قبل 16 فروری کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ سے اپنی عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں