وفاقی وزیر نے ایف نائن پارک زیادتی کی زمہ داری لڑکی پر ڈال دی

اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف اسلام آباد پولیس پر الزام ہے کہ ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کو جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا گیا ہے دوسری جانب ایف ناظم پارک اسلام آباد میں لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے گھریلو تربیت اور ماؤں کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اچھی مائیں اچھی تربیت کرتی ہیں، رات کو بچوں کے باہر جانے سے متعلق ہماری حدود ہیں،

لڑکیاں تو کیا لڑکوں سے بھی ڈکیتیاں ہوجاتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے ریاض پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ شوقیہ، کچھ غربت اور کچھ حیوانیت کی وجہ سے ایسے کام کرتے ہیں، ایسے کیسز سے ہمیں خود بچنا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close