راولپنڈی(آئی این پی)چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن )مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ میں آنے کے لیے منتیں کر رہے ہیں، مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں، عوام جانتے ہیں معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی۔راولپنڈی تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ 4 سال میں جو تباہی مچائی گئی اس سے نجات میں چند سال لگیں گے۔ نوازشریف آئے گا تو سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں بھی ہمیشہ برے حالات میں ملک ملا، نوازشریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ ڈیلیور کیا، اب بھی قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تنظیم کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے ، سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگز کو مزید وسعت دیں گے ، خواتین اور نوجوانوں کو آگے لائیں گے۔ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کیلئے منتیں کررہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ توشہ خانہ میں عمران خان نے ڈکیتیاں کی ہیں، فارن فنڈنگ میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکا ہے۔ عمران خان نے ٹیریان کے معاملے میں بھی جھوٹ بولا ہے۔ عمران خان کیخلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پرنہیں بنے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں