اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،وزیراعظم نے کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی مرحوم ارشد شریف کا معاملہ اٹھایااور پاکستانی تحقیقاتی ٹیموں کو اب تک فراہم کیے گئے تعاون پر کینیا کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ رابطے میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے تعاون کے تمام شعبوں میں کینیا کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی بھرپور خواہش کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی مرحوم ارشد شریف کا معاملہ اٹھایااور پاکستانی تحقیقاتی ٹیموں کو اب تک فراہم کیے گئے تعاون پر کینیا کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مرحوم ارشد شریف کے کیس کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وزیراعظم نے کینیا کی جانب سے تحقیقات کے دوران مزید تعاون کی درخواست کی جس پر کینیا کے صدر نے وزیراعظم کو اس معاملے میں مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں