صدر عارف علوی کیخلاف مواخذے کی تحریک کی پیش ہونے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جاسکتی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ الیکشن آئینی تقاضا ہے لیکن صدر کا ہر عمل وزیراعظم کی مشاورت سے جڑا ہے، صدر وزیراعظم کی رائے کا پابند ہے۔ انہوںنے کہا کہ صدر علوی کو اپنی نہیں تو کم از کم اپنے عہدے کی عزت کا خیال کرنا چاہیے ، صدر مملکت نے خود کو عمران خان کا جیالا ثابت کرتے ہوئے غیر آئینی اقدام کیا ، اس سے قبل بھی وہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر فائل لےکر عمران خان سے مشاورت کرنے چلے گئے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں