راولپندی (پی این ٓئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کے بحران کا پہلا دن ہے، اپریل مئی میں حکومت کا کام تمام ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگلے 60 سے 70 دن ایسے ہی گزریں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے، حکومت کاجب برا وقت آتا ہے تو ان سے ایسے ہی غلطیاں ہوتی ہیں، ہوسکتا ہے کہ مجبوراً سب کو مل بیٹھ کر الیکشن کی تاریخ دینی پڑے۔خیال رہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کا اعلان کیا ہے، صدرمملکت نے کہا ہے کہ الیکشن کمیش سیکشن 57 ٹو کے تحت انتخابات کا انعقاد کرے، آئین اور قانون الیکشن میں 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے، انتخابات کی تاریخ کے لیے آئینی اور قانونی حق استعمال کیا۔صدر مملکت کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر پیپلزپارٹی کا ردِعمل آیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ صدر کے فیصلے کو سمجھنے کے لیے آئین کی طرف دیکھنا ہوگا، ملک کو آئین کے تحت چلانا ہے، خدشات اور تحفظات پر نہیں، تمام ادارے آئین پر عملدرآمد کے پابند ہیں، صدر مملکت نے وفاقی حکومت اور کابینہ کی ایڈوائس پر عمل کرنا ہے۔
اسی حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت نے الیکشن کی تاریخ دے کر آج غیرآئینی اقدام اٹھایا، صدر عارف علوی کی الیکشن کی تاریخ دینے کی کوئی اوقات نہیں، صدرمملکت پی ٹی آئی کے ورکر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، صدر مملکت اپنے لیڈر کے کہنے پر یہ سب کچھ کر رہے ہیں، غیر آئینی اقدام پر آئین میں سزا کا تعین کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں