تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پی آئی اے افسران و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

پی آئی اے کے تمام افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، یہ اضافہ وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے کی بورڈ میٹنگ میں منظور کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ قومی ایئر لائن گزشتہ کئی برس سے خسارے کا شکار ہے اور ذرائع کے مطابق ادارے کا مجموعی خسارہ 400 ارب روپے سے زائد ہے، آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی آمدنی بڑھا کر بہتری لانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔پی آئی اے کی مالی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو 2022 کے ابتدائی 9 ماہ میں 67 ارب روپے کے خسارے کا سامنا رہا تھا۔دوسری جانب قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے لیے 65 درخواستیں پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو موصول ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی 20 فروری کو درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔

جانچ پڑتال کے بعد پی آئی اے کا بورڈ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویو کرے گا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کے سی ای او کا عہدہ اپریل 2022ء سے خالی ہے۔ ایئر وائس مارشل عامر حیات پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او کے طور پر ذمے داری نبھا رہے ہیں۔ ایئر مارشل ارشد ملک 3 سال کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close