قومی اسمبلی میں منی بجٹ منظور کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی میں فنانس بل 2023کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ مالیاتی بل میں چند ترمیم کی گئی ہیں ،بیرون ملک بزنس کلاس سفر کے لیے ہوائی ٹکٹ پرایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک کے فضائی سفر پر ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ لاکھ روپے فکس کردی گئی ہے جبکہ مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس فضائی سفر پر 75ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی نافذ کردی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں کہ فنانس بل سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا لیکن آئی ایم ایف کی شرط کے باعث ایسا کرنے پر مجبور ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close