احاطہ عدالت میں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، خدشہ ظاہر کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں شدید خطرہ ہے، ہم تو عدالت کے بلانے پر آگئے ہیں، جج صاحبان نے بلایا ہے تو سکیورٹی بھی دیں، پولیس سے پوچھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں، عمران خان کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے کارکنوں نے حصار بنا کر عدالت روانہ کیا، کینال روڈ پر تمام ٹریفک کو روک کر عمران خان کیلئے راستہ کلئیر کروایا گیا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے، سابق وزیر اعظم اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچے، عدالت میں بے پناہ رش کے باعث سابق وزیراعظم کے وکلاء نے گاڑی کے اندر ہی چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لینے کی استدعا کی۔میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان آئے بغیر ہی ضمانت دے دی گئی تھی، ہم تو عدالت کے بلانے پر آ گئے ہیں، اب جج صاحبان نے بلایا ہے تو سکیورٹی بھی دیں اور پولیس سے پوچھا جائے کیوں کہ یہاں کوئی سیکیورٹی نظر نہیں آرہی، یہ چاہتے ہیں کہ کوئی حادثہ پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی سے کارکن ظلم برداشت کررہے ہیں، ہم نے تو ابھی کال بھی نہیں دی اور کسی کال کے بغیر ہزاروں لوگ عمران خان کیلئے نکلے ہیں، ہزاروں لوگ جمع ہیں عمران خان کا عدالت جانا ممکن نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close