صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(پی این آئی)الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر کا اختیار نہیں ہے ، عارف علوی نے اعلان کرکے حلف کے خلاف ورزی کی ہے۔

کنور دلشاد کاکہنا تھا کہ صدر کی جانب سے سیکشن 57کا حوالہ دیا گیا ہے جوکہ درست نہیں ہے ، اٹھارویں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ کااعلان کرنا گورنرز کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن یا حکومت کی جانب سے عدالت میں لے کر جایا جائے گا ،اس حوالے سے ا ب عدالت میں ہی فیصلہ ہوگا ۔ بہتر ہوتا کہ صدر عدلیہ کی رائے لینے کے لیے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوادیتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close