ن لیگ صحافیوں کو عہدے کیوں دیتی ہے؟ مریم نواز نے سلیم صافی کو انٹرویو میں بتا دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آر گنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی صحافیوں کو رشوت کے طور پر عہدے نہیں دیتی، یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو صحافت چھوڑ کر سیاست میں آتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران اینکر پرسن سلیم صافی نے سوال پوچھا ’ ایک سوال میرے دل پر بڑا بوجھ ہے، وہ یہ ہے کہ پھوٹ ڈالنا ، کسی طبقے میں وہ ٹھیک نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن یہ صحافیوں میں پھوٹ کیوں ڈالتی ہے؟ صحافیوں کو رشوت کیوں دیتی ہے۔ کیوں صحافیوں کو عہدے دیتی ہی ، آپ کی اس حکومت میں بھی کسی صحافی کو وزیر بنادیا، کسی کو وزیراعلیٰ بنادیا، یہ کام آپ لوگ کیوں کرتے ہیں، صحافت کے پیشے کو بدنام کیوں کرتے ہیں؟‘اس سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا ’ صافی صاحب آپ کا اپنا ایک پوائنٹ آف ویو ہے، میں یہ سمجھتی ہوں کہ صحافی ہونا آپ کا ڈی میرٹ نہیں ہے۔ صحافی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کبھی اگر آپ صحافی تھے تو آپ اس ملک کی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے۔ میں اس سوچ سے بالکل متفق نہیں ہوں، اگر صحافت چھوڑ کر انہوں نے سیاست اپنالی ہے تو یہ ہر کسی کا جمہوری حق ہے کہ وہ اپنے لیے جو فیصلہ کرنا چاہے کرے۔‘اس پر سلیم صافی نے کہا ’ ایک طرف آپ کی پارٹی کے لوگوں نے قربانیاں دی ہوں، جیلیں کاٹی ہوں، انہیں چھوڑ کر آپ ادھر سے صحافیوں کو، یہ ایک لحاظ سے صحافیوں کو برائب کرنے کا اِن ڈائریکٹ طریقہ نہیں ہے؟‘ اس پر مریم نواز نے کہا کہ اگر وہ صحافت چھوڑ کر آئے ہیں تو برائب کہاں سے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close