اسلام آباد (پی این آئی )لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی آج ممکنہ پیشی کے حوالے سے ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گاڑی کو ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی گاڑی احاطۂ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں
پیشی کے معاملے پر لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے نوٹس کی تعمیل کرتے ہوئے آج شام 5 بجے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر اس دوران عمران خان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی پہلے کی جا چکی ہے۔خیال رہے کہ آج دوپہر کولاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور
وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 5 بجے پیش ہونےکا آخری موقع دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج 2 بجے طلب کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں