عمران خان کی سیکیورٹی، لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھٹکا دے دیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاہم سیکیورٹی کے حوالے سے آج صبح درخواست دیئے جانے پر انتظامی جج نے ان کی گاڑی کے عدالت کے احاطے میں داخلے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ عمران خان کے وکلا نے پارٹی سربراہ کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

معاملے کا فیصلہ آج صبح لاہور ہائی کورٹ کے انتظامی جج جسٹس عابد عزیز شیخ نے سنایا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو عدالت نے عمران خان کو طلب کیا تھا کہ وہ حلف نامے اور وکالت نامے پر دستخط مختلف ہونے کی وضاحت کے لیے پیر کو خود پیش ہوں۔ گزشتہ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مناسب سکیورٹی ملے تو عمران خان پیش ہو جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close