بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر غیرقانونی طور پر بھارت جانیوالی 19سالہ پاکستانی لڑکی کہاں پہنچ گئی؟

لاہور(پی این آئی) بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر غیرقانونی طور پر بھارت جانیوالی 19سالہ پاکستانی لڑکی جیل سے رہائی کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے 19سالہ اقراءآن لائن لڈو کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان 26سالہ ملائم سنگھ کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھی ۔

اقراءنے بھارت جانے کے لیے متعدد بار ویزا لینے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی جس کے بعد ملائم سنگھ نے اسے مشورہ دیا کہ وہ نیپال چلی جائے جہاں سے وہ اسے بھارت لے آئے گا ۔اقراء19 ستمبر 2022 کو کراچی سے نیپال گئی، جہاں اس نے ملائم سنگھ سے شادی کرلی اور پھر دونوں وہاں سے بارڈر کراس کرکے بنگلور پہنچ گئے۔یہاں اقراءنے خود کو ایک ہندو لڑکی ظاہر کیا تاہم ایک روز ہمسایوں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لیا، جنوری 2023 میں بنگلور پولیس نے اقراءکو گرفتار کرلیا اوراس کے قبضے سے پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد کرلیا۔اقراءجیوانی کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا گیا، معمول کی تفتیش کے بعد اسے خاندان کے حوالے کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close