ن لیگ ورکرز کنونشن سے مشتبہ شخص گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ سنسنی پھیل گئی

راولپنڈی(آئی این پی)ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ(ن)کے ورکرز کنونشن سے ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے پکڑ لیا، نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام ککا کہنا تھا کہ ن لیگی ورکرز کنونشن میں 3مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی، جس میں سے ایک پکڑا گیا جبکہ 2فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے پستول برآمد ہوا، جس کے بعد اسے تھانے منتقل کردیا گیا،

ایس پی پوٹھوہار وقاص خان کا کہنا تھاکہ مشکوک شخص کو جلسہ گاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، گرفتار شخص جلسے کی طرف نہیں جارہا تھا، مشکوک شخص کو پولیس پکٹ پر گرفتار کیا گیا،انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص سے ایک پستول برآمد ہوا، تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close