بے شرمی سے جھوٹ بولنا مریم نواز کی پہچان بن چکا، ڈاکٹر یاسمین راشد کا لہجہ سخت ہو گیا

لاہور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولنا مریم نواز کی پہچان بن چکا ہے،مریم نواز کے خطاب پر رد عمل میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مریم صفدر جھوٹ بولنا بند کریں اور دوبارہ میری آڈیو غور سے سنیں، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، مریم نواز بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں،

ملک میں ہر طرف تباہی پھیر دی ہے، ملک کو صرف بحرانوں سے تحریک انصاف نکال سکتی ہے،دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن کی اصل وارث مریم نواز ہے، وہ قوم سے سچ بولیں ملک پر کس کی حکومت ہے، ملک میں نواز شریف اور زرداری مافیا کی حکومت ہے، خواجہ آصف کا ملک ڈیفالٹ ہونے اقرار کرنا شہباز سرکار اور ان کے حواریوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close