اسلام آباد ڈی ایچ اے فیز 2 میں تیندوا کہاں سے آیا؟ کس کی ملکیت تھا؟ رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ڈی ایچ اے فیز2 میں تیندوے کے داخل ہونے کا معاملہ، واقعے کی ابتدائی رپورٹ وائلڈ لائف بورڈ نے مکمل کرلی ،ذرائع کے مطابق تیندوہ تین بجے کے قریب ڈی ایچ اے فیز 2میں داخل ہوا ،تیندوہ ڈی ایچ اے فیز ٹو کے زیر تعمیر گھر میں داخل ہوا، وائلڈ لائف کے عملے، سیکیورٹی گارڈ سمیت تیندوے کے حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے،

ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیندوے کو کسی گھر میں رکھا گیا تھا لیکن ملکیت سے متعلق معلوم نہ ہوسکا، تیندوہ کسی جنگل سے انسانی آبادی میں داخل نہیں ہوا ، ڈی ایچ اے کے قریب کوئی جنگل یا ایسی جگہ نہیں جہاں تیندوے پائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close