جو الیکشن میں تاخیر کا باعث بنے گا، اسے پھانسی تک لے جائوں گا، علی امین گنڈا پور نے دہمکی دیدی

ڈی آئی خان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جو الیکشن میں ایک دن تاخیر کا باعث بنے گا، اسے پھانسی تک لے جائوں گا، عمران خان کو نظام میں اصلاحات کا اختیار نہ ملا تو وہ بار بار اسمبلیاں توڑتا رہے گا،نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو ڈی آئی خان کے حلقہ این اے 38میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ استعفے کی بات کرنے والے اسد محمود اب سامنے آئیں، باپ بیٹا دونوں غائب ہیں، میرے مقابلے میں کوئی کاغذات نامزدگی جمع کرنے کو تیار نہیں ہے،

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کل تک ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوئے، میں نے کبھی شہباز شریف، فضل الرحمان یا زرداری کی تعریف کی تو عوام مجھے جوتیاں مارے، کبھی بھی وفاداری تبدیل نہیں کروں گا، نہ ذاتی مفاد کیلیے ان لوگوں کے ساتھ بیٹھوں گا،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو امریکا کو اڈے نہ دینے کی سزا دی گئی، افغانستان افغانوں کا ہے وہ جانیں اور ان کا کام، ہم نے ڈالروں کیلیے اپنے بچے بھی مروائے اور افغانوں کے بچے بھی مروائے، لعنت بھیجتے ہیں ایسے ڈالروں پر جو دوسروں کے بچوں کو مروا کر کمائے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close